ٹی 20رینکنگ: بابر بدستورنمبر ون، حفیظ اور شاہین کی ترقی 

ٹی 20رینکنگ: بابر بدستورنمبر ون، حفیظ اور شاہین کی ترقی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آئی این پی)انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ اور نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی  کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر رہنے کے سبب انگلینڈ اور پاکستان کی عالمی رینکنگ میں بالترتیب دوسری اور چوتھی پوزیشن بھی برقرار ہے۔ عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا 278 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 268 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پاکستان261 پوائنٹس کے ساتھ  چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ محمد حفیظ 27درجے ترقی پاکر ٹی ٹونٹی کرکٹ رینکنگ کے ٹاپ 50 بلے  بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رینکنگ میں محمد حفیظ 44ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس ترقی کے بعد وہ بابراعظم اور فخر زمان کے بعد عالمی رینکنگ  کی فہرست میں پاکستان کے تیسرے بہترین بیٹسمین بن گئے ہیں بابراعظم اورٹی ٹونٹی  رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجودبھارت کے لوکیس راہول میں 45 پوائنٹس کا فرق ہے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ820  پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔اوپنر فخر زمان عالمی رینکنگ میں 2 درجہ تنزلی کے بعد 23ویں پوزیشن پر آگئے۔ شاہین شاہ آفریدی 20ویں پوزیشن پر آگئے ہیں شاداب خان ایک درجہ ترقی پاکر اب رینکنگ میں آٹھویں بہترین باؤلر بن گئے ہیں۔محمد عامر 40ویں جبکہ وہاب ریاض 18 درجہ ترقی کے  ساتھ107ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، مجیب الرحمٰن دوسرے اور آسٹریلیا کے آشٹن آگار اور آسٹریلیا ہی کے ایڈم زمپا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔