حیدر علی ڈیبیو میچ میں نصف سنچری بنانیوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین

حیدر علی ڈیبیو میچ میں نصف سنچری بنانیوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین

  

مانچسٹر(آئی این پی) نوجوان بلے باز حیدر علی نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نصف سنچری بناکر مختصر فارمیٹ کے ڈیبیو میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا انہوں نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ڈیبیو میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز عمر امین کو حاصل تھا جنہوں نے 47 رنز بنائے تھے حفیظ 46 اور حسین طلعت اپنے ڈیبیو میچ میں 41 رنز بناچکے ہیں حیدر علی نے کہا کہ مجھے اپنے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عمدہ پرفارمنس کی بہت زیادہ خوشی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -