سابق کپتان سرفراز احمد زمانے کی بے رخی کا شکوہ کرنے لگے

سابق کپتان سرفراز احمد زمانے کی بے رخی کا شکوہ کرنے لگے

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد زمانے کی بے رخی کا شکوہ کرنے لگے۔ دورہ انگلینڈ میں دو ماہ سے زائد عرصہ بائیو سیکیور ماحول میں رہنے کے بعد آخری روز پہلا اور آخری میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے معین علی کو سٹمپ کرنے کا یقینی موقع بھی گنوایا تو انہوں نے پاکستانی بولرز کی پٹائی کر دیسوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد سرفراز احمد نے شاعری کا سہارا لیتے ہوئے زمانے کی بے رخی کا شکوہ کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا:اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -