ثقلین نے اینڈرسن کی 600وکٹوں کی ویڈیو اپ لوڈ کردی

  ثقلین نے اینڈرسن کی 600وکٹوں کی ویڈیو اپ لوڈ کردی

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے ہیڈ آف پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق نے انگلش بولر اینڈرسن کی600ٹیسٹ وکٹوں سے متعلق سوشل میڈیا پر پروگرام اپ لوڈکردیا۔پی سی بی کاکہنا ہے کہ ثقلین مشتاق نے اجازت لے کر ویڈیو شیئر کی ہے، ثقلین نے معاہدہ کرتے وقت آگاہ کیا تھا کہ وہ یوٹیوب چینل چلاتے ہیں۔ترجمان پی سی بی نے کہا کہ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو پاکستان کرکٹ سے ہٹ کر مثبت مواد اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی ہے۔دوسری جانب بورڈ کے کوڈ آف ایتھیکس کے مطابق کوئی بھی بورڈ آفیشل یا کھلاڑی دہری ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا۔واضح رہے کہ چندروز قبل ثقلین مشتاق نے مہندرا سنگھ دھونی سے متعلق بھی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -