نیشنل تھروبال کوچنگ کورس کل سے شروع ہو گا

نیشنل تھروبال کوچنگ کورس کل سے شروع ہو گا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخواتھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ نیشنل تھروبال کوچنگ کورس  کل سے ناران میں شروع ہو گا۔ کورس کا افتتاح پاکستان تھروبال فیڈریشن کے صدر محمد رزاق گل کریں گے۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ کورس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور سکول ٹیچرز کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات شرکت کریں گی مزید کہا کہ امید ہے اس کا انعقاد کامیابی سے کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -