بھارتی ہٹ دھرمی برقرار،کلبھوشن یادیو کا وکیل مقرر کرنیکی درخواست پر سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اپیل کی(آج) جمعرات کو اسلام آباد ہوئیکورٹ میں سماعت ہوگی۔بھارت کی طرف سے کلبھوشن کے معاملہ پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادو کے لیے وکیل مقررکرنے کی حکومتی درخواست کیس پرمیڈیا رپورٹنگ سے متعلق پیمرا نے اسلام آبادہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے فیئر ٹرائل کے مدنظر میڈیا رپورٹنگ میں احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی جس پر تمام چینلزکو آگاہ کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ حکومت بھارت اور کلبھوشن کو وکیل کرنے کے لیے ایک اور آفردے، تاہم بھارت نے کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کے حوالے سے پاکستان کو کچھ آگاہ نہیں کیا۔ پاکستان کی طرف سے تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کا بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر دفتر خارجہ کے ذریعہ بھارتی ہائی کمیشن کو مراسلہ بھجوایا جا چکا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ پاکستانی عدالت میں بھارتی وکیل کسی صورت پیش نہیں ہو سکتا۔ کلبھوشن یادیو کی اپیل کے معاملہ پر پاکستانی وکیل ہی عدالت میں پیش ہو سکتا ہے۔ عدالتی حکم کے بعد رجسٹرار آفس نے کلبھوشن یادیو کیس میں لارجر بنچ بھی تشکیل دے دیاہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3رکنی لارجر بنچ(آج) حکومت کی طرف سے کلبھوشن یادیو کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست کی سماعت کرے گا، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی لارجر بنچ میں شامل ہوں گے۔
کلبھوشن