اسرائیل بارے پاکستان کی پالیسی کسی صورت نہیں ہو گی: علی محمد خان
تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر ):وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے۔ کہ اسرائیل کے بارے پاکستان کی پالیسی کسی بھی صورت تبدیل نہیں ہوگی۔آزاد فلسطین کے مکمل قیام تک پاکستان کوئی دباؤ قبول نہیں کریگا۔جو ہماری خارجہ پالیسی کا اھم جز ہے۔ہماری حکومت صورت میں اپنی وعدے پوری کریگی۔ تعلیم۔ صحت۔ بجلی سوئی گیس آبپاشی آبنوشی اور دیگر ضروریات زندگی گھر گھر پہنچانے کی خاطر انقلابی اقدامات سے پسماندہ اور دور داراز علاقوں میں تعمیر و ترقی کی نء راہیں کھلی گی۔وہ یو/سی ہاتھیان میں 50 لاکھ روپے لاگت سے حافظ آباد روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کررہے تھے۔اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ ناظم مردان احتشام خان ایڈوکیٹ۔پی ٹی آئی کیسینئر رہنماء سلطان خان۔رحیم جان اکبر علی۔این اے 22کے کوارڈنیٹر صادق حسین دیگر پارٹی رہنماء کے علاوہ کثیر تعداد میں عما ئدین علا قہ موجود تھے۔ علی محمد خان نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کرپشن ہر گز برادشت نہیں کرینگے۔اس میں کرپشن کرنے والے عوام کے حقیقی دشمن ہے۔ عوام تعمیراتی کاموں کی نگرانیاں خود کریں کیونکہ یہ ان کی قومی فرائض میں شامل ہے۔ جہاں پر ناقص میٹریل استعمال ہورہے ہیں تو وہاں پر فوری طور پر کام بند کرائے۔ ماضی میں ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے سڑکیں کھنڈرات بن چکے ہیں۔ اب اس کا بھر پور ازالہ انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت کریگی۔انہوں نیکہاکہ تحصیل تخت بھائی سے سوات موٹر وے کے لئے لنک روڈ کی منظوری بھی دی ہے۔جس سے تمام پسماندہ علاقے دن دگنی اور رات چگنی ترقی پر گامزن ہوجائیگا۔انھوں نیکہا کہ این اے 22 میں مواصلات۔پانی۔بجلی اور سوئی گیس کے مد میں کثیر رقم کی منظوری دی گئی ہے۔جس سے عوامی مسائل بتدریج حل ہونگے۔اس موقع پر انھوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کی