شفیق لوہار آج سے مزاربابا بوری والی سرکار مریدکے میں فن کا مظاہرہ کرینگے

 شفیق لوہار آج سے مزاربابا بوری والی سرکار مریدکے میں فن کا مظاہرہ کرینگے

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف فوک گلوکار شفیق لوہار آج سے مزاربابا بوری والی سرکار مریدکے میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔شفیق لوہار تین روزہ جاری رہنے والے اس میلے میں بابا فرید،کلام باہو،بھلے شاہ،شاہ حسین کا کلام پیش کریں گے جہاں ان کے ساتھ ان کی پوری ٹیم اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔شفیق لوہار نے کہا کہ بابا بوری والی سرکار کے مزار پر ہر سال حاضری کا شرف ملتا ہے۔جہاں میں اپنی ٹیم کے ہمراہ پرفارم کرتا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ بزرگان دین نے اپنی محنتوں،عبادتوں سے لوگوں میں تبلیغ کر کے انہیں مسلمان کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چودہ،پندرہ،سولہ محرم الحرام والے دن میں ہر سال جہاں بھی چلا جاؤں ان کے مزار پر میری حاضری ہر صورت ہوتی ہے۔

مزید :

کلچر -