زیر تعمیر عمارت کا لینٹر گرنے سے ملبے تلے دب کر 2مزدورجاں بحق، 5زخمی 

زیر تعمیر عمارت کا لینٹر گرنے سے ملبے تلے دب کر 2مزدورجاں بحق، 5زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) مناواں کے علاقہ میں زیر تعمیر بلڈنگ کا لینٹر گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2مزدور جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے  تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے الحفیظ گارڈن میں واقع دکانوں کے اوپر لینٹر ڈال کر نئی دکانوں کی تعمیر کی جا رہی تھی اس دوران پرانا لینٹر زوردار دھماکے سے نیچے آگر جس کے نتیجے میں لینٹر ڈالنے میں مصروف مزدور ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 5مزدوروں کو زخمی حالت میں جبکہ2 مزدور ں کی نعشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی زخمیوں میں عرفان، ناصر، عبدالمجید، منور اور عبدالرشید شامل ہیں جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے کی شناخت 16 سالہ عتیق شریف اور 20سالہ ذکا اللہ کے نام سے ہوئی۔

مزید :

علاقائی -