اوکاڑہ، مضر صحت شوارما کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر
اوکاڑہ(نامہ نگار)ناقص میٹریل سے تیار شوارما کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر،متاثرہ مریضوں میں خواتین، بچے اور نوجوان شامل۔ متاثرہ مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا،بتایاگیاہے کہ حویلی لکھا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بیس کے قریب مردو خواتین، بچے ناقص میٹریل سے تیار شوارما کھانے سے متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں متاثرین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حویلی میں داخل کر دیا گیا ہے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال نے بتایا کہ ہم نے اس کیس کی بابت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے متاثرین میں مقصود خان کی فیملی جن میں زرقا خانم، علیحہ، مناہل، محمود ارشد، ان کی فیملی، حریرہ وغیرہ شامل ہیں کچھ مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ متعدد زیر علاج ہیں۔