سانگلاہل: 3 بچوں کے مبینہ اغوا ء کا ڈراپ سین،والدین کے حوالے

  سانگلاہل: 3 بچوں کے مبینہ اغوا ء کا ڈراپ سین،والدین کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)نواحی چک نمبر45مرڑ سے 3 بچوں کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا، تینوں بچے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر اسلام آباد فرار ہو گئے تھے، تھانہ صدر پولیس نے گذشتہ روز 3 دوستوں کو اسلام آباد فیصل مسجد سے ٹریس کر لیا۔
، ڈی ایس پی محمد خالد ملک نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوے بتایا کہ تھانہ صدر کی حدود سے گذشتہ روز 3 بچے جو کہ آپس میں جگری دوست بھی ہیں لا پتہ ہو گے تھے، پولیس نے ڈی پی او ننکانہ کی خصوصی ہدایت پر ان بچوں کی تلاش کیلئے 3 مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں،جنہوں نے دن رات محنت کر کے بچوں مظہر، احسن اور ایلیا کو فیصل مسجد اسلام آباد سے ٹریس کر لیا، تینوں بچے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر گھر سے بھاگ کر بس میں سوار ہو کر اسلام آباد فیصل مسجد پہنچ گئے، پولیس نے جدید مہارت سے ان تینوں بچوں کو ٹریس کر لیا اور انکے والدین کے سپرد کر دیا گیا  ڈی ایس پی محمد خالد ملک نے مزید کہا کہ والدین کو چاہے کہ وہ اپنے بچوں سے پیار محبت سے پیش آئیں کیونکہ ڈانٹ ڈپٹ سے بچوں کے ذہنیوں پر نفرت پیدا ہو جاتی ہے،اس موقع پر بچوں کے والدین نے ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمن کھاڑک،ڈی ایس پی محمد خالد ملک اور تھانہ انچارج ملک شمشیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -