ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق، خاتون زخمی، 10سالہ بچہ ڈوب گیا 

ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق، خاتون زخمی، 10سالہ بچہ ڈوب گیا 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالی کے ساتھ ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے جلو موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرالی کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت سنی کے نام سے ہوئی  اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا  پولیس کے مطابق ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی دوسرے حادثہ میں ملتان روڈ تیز رفتار شہ زور کی ٹکر کے نتیجے میں 50سالہ راہگیر خاتون شدید زخمی ہو گئی تفصیلات کے مطابق  ملتان روڈ سکیم موڑکے قریب تیز رفتار شہ زور کی ٹکر 36 سالہ ممتاز بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  تیسرے واقعہ میں ڈیفنس سی کے علاقے میں بارش کے پانی سے بھرے تالاب میں نہاتے ہوئے 10سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا  تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے گواہا ٹبہ گاوں میں بارش کے پانی سے بھرے تالاب میں نہاتے ہوئے 10سالہ سردار ڈوب گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچے کی نعش تالاب سے نکال کر ورثا ء کے حوالے کر دی۔

مزید :

علاقائی -