پچھلے ماہ 146745 متاثرین کو سروسز فراہم کیں، رضوان نصیر

  پچھلے ماہ 146745 متاثرین کو سروسز فراہم کیں، رضوان نصیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا کہ سروس نے پنجاب بھر میں 89701ریسکیوآپریشنز کے دوران 146745 ایمرجنسی متاثرین کو اوسط رسپانس ٹائم 7منٹ برقرار رکھتے ہوئے سروسز فراہم کیں پنجاب بھرمیں روڈ ٹریفک حادثات اور ڈوبنے کی ایمرجنسیز میں 492افراد جان کی بازی ہار گئیجن میں سے 349افراد کی اموات روڈ ٹریفک حادثات میں ہوئیں جبکہ143افراد ڈوب کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ان خیالات کا اظہار پنجاب ایمرجنسی سروس کی ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی شریک تھے اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب کو آگاہ کیا گیا کہ ایمرجنسی اعدادوشمار کے مطابق ریسکیوسروس نے ماہ اگست کے دوران27919 روڈ ٹریفک حادثات، 44980 میڈیکل ایمرجنسیز، 1023 آتشزدگی کے واقعات، 3063 جرائم، 254 ڈوبنے کے واقعات، 140عمارتیں گرنے،9سلنڈر پھٹنے / دھماکے اور 12313 متفرق ایمرجنسیزپر رسپانڈ کیا  ایمرجنسی اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ آتشزدگی کے بیشتر واقعات بڑے شہروں میں رونما ہوئے جن میں لاہور میں 303، فیصل آباد میں 90، راولپنڈی میں 83، ملتان میں 75،گوجرانوالہ میں 51، بہاولپورمیں 30، سیالکوٹ میں 34، شیخوپورہ میں 25 اور ساہیوال میں 24 آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ اسی طرح لاہور میں 5650، فیصل آباد میں 2522، ملتان میں 2171، گوجرانوالہ میں 1587، بہاولپور میں 1059، ساہیوال میں 953،راولپنڈی میں 937، شیخوپورہ میں 894اور قصور میں 871ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر ڑضوان نصیر نے روڈ ٹریفک حادثات اور ڈوبنے کی ایمرجنسیزمیں 492قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے ضروری اقدامات اورروڈ سیفٹی قوانین پر عمل پیرا ہو کر روڈ ٹریفک حادثات کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ندی نالوں، نہروں، دریاؤں اور دیگر نہانے کے ممکنہ خطرناک مقامات پر جانے کی اجازت ہرگز نہ دیں تاکہ انہیں ڈوبنے کے حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران اور بالخصوص حالیہ طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے شکار اضلاع کے ضلعی ایمرجنسی افسران کوہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی مددبروقت مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ڈی جی ریسکیو نے اس پر بات پر زور دیا کہ ریسکیورز کی زہنی و جسمانی تندرستی اورفعالیت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں صرف بروقت 1122 پرکال ہی بروقت ریسپانس کی ضامن ہیتاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں ممکنہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -