6 روز قبل گھر میں ہونیوالی چوری کی واردات کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

  6 روز قبل گھر میں ہونیوالی چوری کی واردات کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقہ میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے 6 روز قبل ڈوبن پورہ سبزہ زار سکیم کے رہائشی نصیر احمد شیخ کے گھر سے چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور چھ لاکھ روپے نقدی لے اڑے افسوسناک امر یہ ہے کہ پولیس نے اس واردات کا تاحال مقدمہ درج نہیں کیا، یہ ہی نہیں مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ دیگر وارداتوں کے مقدمات بھی درج نہیں کیے جاتے  بتایا گیا ہے کہ شیخ نصیر احمد جو کہ 80فٹ روڈ ڈوبن پورہ سبزہ زار سکیم کے رہائشی ہیں 29 اگست کو یوم عاشورہ کی چھٹی کی وجہ سے وہ اپنے گھر کو تالے لگا کر اہل خانہ کے ہمراہ  شہر سے باہر اپنے گاؤں چلے گئے 30 اگست کو ہمسایوں نے فون کر کے  اطلاع دی کہ آپ کے گھر پردروازے کے باہر والے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور کنڈے بھی کاٹ کر علیحدہ کر دیئے گئے ہیں  واپس پہنچے تو گھر کے اندر سامان بکھرا پڑا اور الماری کا تالا بھی ٹوٹا ہوا تھا الماری سے اڑھائی تولے کے طلائی زیورات اور چھ لاکھ روپے نقدی غیب پا کر انہوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی پولیس کے علاوہ دوروز بعد فرانزک ٹیم بھی موقع پر پہنچی انہوں نے بتایا کہ فنگر پرنٹ ضائع ہو چکے ہیں اب انہوں نے پولیس کو اس وقوعے کے بارے میں درخواست دے دی ہے چھ روزے گزرنے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا متاثرہ خاندان نے وزیراعلی پنجاب،آئی جی پولیس اور سی سی پی او لاہور سے نوٹس لینے، مقدمے کے اندراج کی اپیل کی ہے۔ 

 اور ملزموں کو گرفتار کرکے سامان برآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

علاقائی -