پیرمحل،دروازے میں کرنٹ آنے سے 2سگے بھائی جاں بحق 

    پیرمحل،دروازے میں کرنٹ آنے سے 2سگے بھائی جاں بحق 

  

پیرمحل(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) کرنٹ لگنے سے 2سگے بھائی جاں بحق جبکہ ملازم معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ پر واقع گاؤں 289گ ب کے مکین محمد نذیر کے 2کمسن بیٹے 8سالہ محمد سفیان اور 5سالہ محمد نعمان گھر میں موجود تھے کہ بارش کے دوران آہنی دروازے میں کرنٹ آجانے سے مذکورہ دونوں بچے چمٹ کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔بچوں کو بچانے کی کوشش میں 22سالہ ملازم محمد ندیم ولد خان محمد معجزانہ طور پر بچ گیا۔المناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچنے والے محمد ندیم کو طبی امداد فراہمی کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔کمسن بھائیوں کی اچانک موت پر گاؤں کی فضاء سوگوار جبکہ والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -