شیخوپورہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرکی کارروائی،2دکاندار گرفتار

شیخوپورہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرکی کارروائی،2دکاندار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیخوپورہ (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ مدثر رضوان خان اور انسپکٹر لیبرمحمد عثمان خان نے محکمہ کے عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جناح پارک شیخوپورہ میں سپیشل کمیشن کے تحت مختلف برانڈز کو چیک کیا جس میں بعض دکانداروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ معیار بہتر بنائیں دو دکانداروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ کاروائی کے دوران 80دکانداروں کے لیبر لاز1961 کے تحت چالان کئے گئے اور 90 چالان پنجاب آرڈیننس 1969کے تحت کئے گئے، لیبر انسپکٹرمحمد عثمان خان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ لیبر لاز کے تحت کاروائیاں جاری ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، کسی جگہ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، جاری کاروائیوں میں پائے جانے والے چائلڈ لیبر کے شکار بچوں کا مستقبل تابناک بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
 اور حکومتی اقدامات کی روشنی میں محکمہ لیبر کے ذمہ جو امور ہیں انہیں ہر حال میں نبھائیں گے، انہوں نے کہا کہ شہریوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جہاں لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی دیکھیں فوری آگاہ کریں تاکہ بروقت کاروائی ممکن بنائی جاسکے، بچے ہمارا مستقبل ہیں انہیں تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے جو نہایت سرگرم اور مستعد ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -