بہاولنگر: ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، ریسکیواہلکار تنخواہ سے محروم 

بہاولنگر: ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، ریسکیواہلکار تنخواہ سے محروم 

  

 بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولنگر میں لوگوں کی زندگیاں بچانے والے بھی غیر محفوظ، تھانہ شہر فرید میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ، متعلقہ ایس ایچ او،وارداتوں کو ٹریس کرنے میں ناکام، مسلح ڈاکوؤں نے ریسکیو 1122 کے اہلکار کی تنخواہ لوٹ لی، تصدیق حسین ڈیوٹی سے واپس گھر تنخواہ لے کر جا رہا تھاکہ ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور ایک ماہ کی تنخواہ سے محروم کر دیا۔مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ملزمان موقع سے فرار، ریسکیو اہلکار کا ڈی پی او بہاولنگر سے فوری کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے اور ایک ماہ کی حق حلال کی کمائی کو واپس کروانے کا مطالبہ کر دیا۔ اس سلسلہ میں مقامی ایس ایچ او نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرلیں گے۔

مزید :

علاقائی -