منڈی بہاؤالدین پولیس کا ایکشن، سوا4کلو چرس برآمد

  منڈی بہاؤالدین پولیس کا ایکشن، سوا4کلو چرس برآمد

  

منڈی بہاؤالدین(نمائندہ پاکستان)منڈی بہاؤالدین پولیس نے سوا4کلو چرس اور ناجائز اسلحہ پکڑ لیا۔ پولیس تھانہ میانہ گوندل نے ملزم امتیاز احمد کے قبضہ سے 1550گرام، پولیس تھانہ قادر آباد نے ملزمان اعجاز رانجھا اور اعجاز ماچھی سے بالترتیب 1500گرام اور 1200گرام چرس پکڑ لی۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ اسی طرح پولیس تھانہ سول لائن نے محمد اکبر ولد محمد حیات قوم چامی سکنہ واسو سے ناجائز ایک عدد پستول 30بور اور05ضرب روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ شہری حلقوں نے پولیس کی کاروائیوں کو سراہاہے۔

مزید :

علاقائی -