سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرنے والا نوسر باز گرفتار

 سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرنے والا نوسر باز گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن پولیس نے رائیونڈ کے علاقے میں سونے کی دیگیں نکالنے کا جھانسا دیکر سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرنے والا نوسر باز گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق  ڈولفن پولیس نے پیر بن کر فراڈ کرنیوالے نوسرباز کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزم مختلف علاقوں میں سادہ لوح و معصوم شہریوں کو جعلی پیر بن کر فراڈ کرتا تھا جعلی عامل نے رائیونڈ عمران نامی شہر ی کے گھر میں زیر زمین سونے کی دیگوں کی نشاندہی کی اہلخانہ نے جعلی پیر کے کہنے  پر گھر میں کھدائی شروع کر دی  اس دوران جعلی پیر نے  جواہرات کی دیگوں کے لیے دو بکروں کی ڈیمانڈ بھی کر دی شک پڑنے پر اہلخانہ نے 15پر کال کی جس پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوسر باز و جعلی پیر رمضان کو گرفتار کر کے تھانہ رائیونڈ کے حوالے کر دیا گیانوسر بازابتک گھریلو چپقلش و لڑائی جھگڑوں کے خاتمے و خوشحالی کے عوض 4لاکھ بٹور چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -