عاشورہ محرم پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب

عاشورہ محرم پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوان بالخصوص عاشورہ محرم پر بہترین سکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی طرف سے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد،ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر،ایس پی بلال ظفر، تمام ڈویعنل ایس پیز(آپریشنز ونگ)نے تقریب میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے عاشورہ محرم پر پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنزسمیت تمام ایس پیز میں کیش ایوراڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کیں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور پوری فورس کی انتھک محنت کی وجہ سے عاشورہ محرم پرُ امن رہا۔محرم الحرام کے دورا ن خاص طور پر یوم عاشور کے موقع پر لاہور پولیس کے تمام آپریشنل یونٹس نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔
 اشفاق خان نے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزادسمیت تمام پولیس افسران نے شب و روز کام کیا۔تمام ڈویژنل ایس پیز فیلڈ میں مجالس و عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات چیک کرتے رہے اور ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو مسلسل بریفنگ بھی دیتے رہے۔
ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ ایس پی سکیورٹی بلال ظفر نے عاشورہ محرم کا فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفرنے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے لاجسٹک انتظامات کئے۔ ایس پی ہیڈ کورارٹرز نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو بروقت کھانے کی فراہمی بھی احسن طور پر یقینی بنائی۔اشفاق خان نے کہا کہ ایس پی ڈولفن سکواڈراشد ہدایت تمام جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے گردنواح میں پٹرولنگ کرنے والی ٹیموں کی بھی خود نگرانی کرتے رہے اوراہلکاروں کی موثر پٹرولنگ کو بھی یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ شہر کا امن اور اہلیان لاہور کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے آئندہ بھی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

مزید :

علاقائی -