چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 6گھروں کا صفایا کردیا 

    چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 6گھروں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ذرائع کے مطا بق ماڈل ٹاؤن کے علا قہ میں سے ڈاکوؤں نے ہمایوں کی فیملی کو یر غما ل بنا کر7لا کھ 15ہزار روپے ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے رائیونڈ سٹی کے علا قہ میں مسلح ڈاکوؤں نے فدا حسین کی فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ80ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون،ڈیفنس سی کے علا قہ میں ڈاکو سرور کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4لاکھ25 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ سول لائن کے علا قہ میں ڈاکو افضال کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے 3لاکھ 30ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے  مسلم ٹاون کے علاقہ میں ڈاکو دانش کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر1لاکھ روپے کی نقدی اور مو با ئل فون،شادباغ کے علا قہ میں ڈاکو حیدر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لاکھ 70ہزار کی نقدی اور موبائل فو ن جبکہ گڑھی شاہو اور چوہنگ سے گاڑیاں اور بھاٹی گیٹ، شیراکوٹ اور سرور روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -