لاہور کو کرائم فری سٹی بنانا اولین ترجیح ہے، سی سی پی او 

لاہور کو کرائم فری سٹی بنانا اولین ترجیح ہے، سی سی پی او 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)نئے تعینات ہو نے والے سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کرنا شروع کر دیا، سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ سے لاہور پولیس کے افسران کی ملاقات کی، ملاقات میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان،  سی ٹی او لاہور سید حماد عابد، ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک، ایس ایس پی انوسٹی گیشنز ذیشان اصغر اور ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار نے بھی شرکت کی، سی سی پی او لاہور نے اپنی ترجیحات حوالے سے کہنا تھا کہ شہر لاہور کو کرائم فری سٹی بنانا اولین ترجیح ہوگی، کرائم کو کیٹیگریز کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرتے ہوئے مجرموں کا قلع قمع کیا جائے گا، محمد عمر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی کریمنل ایسا نہیں جو قانون کی پہنچ سے دور ہو، قمار بازوں اور جوئے کے اڈوں کیخلاف فی الفور آپریشنز کئے جائیں گیں، ان کا کہنا تھا کہ قمار بازی اور جوا ء خانے جرائم کو جنم دینے کی بریڈنگ پلیسز ہیں، نوجوان نسل کو جوئے اور نشے کی لت سے بچایا جائے گا، تیسری ترجیح محکمانہ کڑے احتساب کی ہوگی، خود احتسابی کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا،  غفلت پر سزا اور ایمانداری پر انعامات سے نوازا جائے گا،  ، کمیونٹی پولیسنگ اور سپاہ کی ویلفیئر پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آرز کے اندراج میں گریز کا کوئی جواز نہیں، علاوہ ازیں انہوں نے مقدمات کی تفتیش کی شرح بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -