سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، انڈیکس مزید 457.59پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر مزید 35پیسے، سونا 2500روپے تولہ سستا

  سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، انڈیکس مزید 457.59پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر مزید ...

  

 کراچی(اکنامک  رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی کاتسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید457.59پوائنٹس کے اضافے سے 41834.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 66.11 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت91ارب 83کروڑ13لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت10.22فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری یکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی کا رجحان رہا اورنڈیکس 41400، 41500، 41600، 41700، 41800، 41900 پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب41900پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 457.59فیصد اضافے سے 41834.85پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس161.65پوائنٹس کے اضافے سے17938.02پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس354.33پوائنٹس کے اضافے سے29477.19پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز425کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 281کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 130میں کمی اور14میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر77کھرب84ارب95کروڑ94لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان165.50روپے کے اضافے سے6310روپے اوررفحان میظ 49روپے کے اضافے8249روپے ہوگئی جب کہ پریمیئر شوگر 48.56روپے کی کمی598.93روپے اورسیپ ہائر فائبر40روپے کی کمی سے760 روپے ہوگئی۔نٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں مزید35پیسے کی کمی ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید35پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.65روپے سے گھٹ کر165.40روپے اور قیمت فروخت165.85روپے سے گھٹ کر165.60روپے کی سطح پر آ گئی جب کہ اس کے مقابلے میں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.80روپے سے بڑھ کر166روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے بڑھ کر166.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2.50روپے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے گھٹ کر195روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے گھٹ کر197روپے ہو گئی جب کہ3روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید222روپے سے گھٹ کر219روپے اور قیمت فروخت224روپے سے گھٹ کر221روپے ہو گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت2500روپے کی کمی سے ایک لاکھ15ہزار200روپے کی سطح پر آگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 31ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1959ڈالر کی سطح پرآگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کی کمی ہوئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 15ہزار200روپے ور دس گرام سونے کی قیمت 2144روپے کی کمی سے 98765روپے روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے مستحکم رہی۔ 

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -