ٹیکس نہ دینے پر بانی متحدہ  پر 20لاکھ پانڈز جرمانہ

        ٹیکس نہ دینے پر بانی متحدہ  پر 20لاکھ پانڈز جرمانہ

  

  لندن (آئی این پی)ٹیکس نہ دینے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے بانی  پر برطانوی حکام نے 20 لاکھ پانڈز جرمانہ عائد کردیا۔یہ رقم پاکستانی روپوں میں 44 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بانی متحدہ نے 1995 سے 2015 تک ٹیکس نہیں دیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق بانی متحدہ کے گھریلو اخراجات اور سابقہ اہلیہ کو رقم کی ادائیگی کا تخمینہ تقریبا 50 ہزار پاؤنڈ ہے۔بانی متحدہ کے وکلا کا موقف ہے کہ ان کی آمدنی عطیات پر مبنی تھی جس پر ٹیکس نہیں لگتا تاہم اِن لینڈ ریونیو نے بانی متحدہ کے وکلا کا موقف تسلیم کرنے سے انکار  کردیا ہے۔

بانی متحدہ 

مزید :

صفحہ آخر -