کراچی، تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع، غیر قانونی دکانیں مسمار

کراچی، تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع، غیر قانونی دکانیں مسمار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں نالوں سے تجاوزات ختم کرانے کا مشن، پہلے مرحلے میں کراچی کے گجر نالے پر شیڈز، چبوترے اور دیگر تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔بارشوں کے دوران کراچی سے پانی کی نکاسی ایسا چیلنج بنا کہ اب سندھ حکومت نے نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کا مشن شروع کر دیا، مختلف مقامات پر نالوں سے دکانوں کے شیڈز اور دیگر تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔صبح اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم، مشینری، پولیس،رینجرز اور کے الیکٹرک کا عملہ گلبرگ میں گجر نالے پہنچے۔ اسسٹنٹ کمشنر سینٹرل نے کہا آپریشن مرحلہ وار کیا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت نے وضاحت کی کہ آپریشن کے دوران مکانات کو مسمار نہیں کیا جا رہا۔دوسری جانب شہر قائد میں موثر پیشگی انتظامات نہ ہونے، نکاسی آب کے مسائل، انفراسٹرکچر کی تباہی کے نتیجے میں کئی ارب روپے کے نقصانات کا سبب بن گئے، برسات اور سیوریج کے پانی سے سینکڑوں سڑکیں تباہ ہوگئی، ٹوٹی سڑکوں پر سفر کرنا شہریوں کیلئے کڑا امتحان بن گیا۔

 دکانیں مسمار

مزید :

صفحہ آخر -