قرآن پاک کی توہین اور خاکے شائع کر کے، اسلام دشمن دنیاکو عالمی جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں: سراج الحق 

  قرآن پاک کی توہین اور خاکے شائع کر کے، اسلام دشمن دنیاکو عالمی جنگ کی آگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے فرانسیسی میگزین ”چارلی ایگڈو“ کی جانب سے ایک بار پھر توہین آمیز خاکے چھاپنے اور سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور عالم اسلام سے متحد ہونے اور او آئی سی کی طرف سے اس قبیح حرکت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیاہے، حکومت پاکستان کی طرف سے صرف مذمت کافی نہیں، حکومت کو آگے بڑھ کر اقوام متحدہ میں اس مسئلہ کو اٹھانا اور تمام مذاہب کی مقدس ہستیوں کی توہین کو عالمی جرم قرار دینے کا مطالبہ کرناچاہیے، تمام مذاہب کی کتب اور عبادت گاہوں کے احترام کو یقینی بنانا اقوام متحدہ کے عالمی چارٹر کا حصہ ہے مگر اسلامی شعائر،قرآن پاک اور پیغمبر اسلام ؐ کے معاملہ میں اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امراء و نائب قیمین بھی شریک تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اسلام دشمن قرآن پاک کی توہین اور پیغمبر اسلام، خاتم النبیین ؐکے خاکے شائع کر کے عالمی امن کو تباہ اور دنیا کو عالمی جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔فرانسیسی صدر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے اس کی مذمت نہ کرنا قابل تشویش ہے اور ان کی طرف سے اس پر خاموشی کا مطلب یہی لیا جائے گا کہ وہ پس پردہ اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت اہل بیت اور صحابہ کرام ؓ کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -