گوادر بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ناردرن زون کا اجلاس، ترقیاتی اور کاروباری سرگرمیوں کا جائز ہ

  گوادر بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ناردرن زون کا اجلاس، ترقیاتی اور کاروباری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)گوادر بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن ناردرن زون کا اجلاس سیکرٹری جنرل باسط محمود کی سربراہی میں لاہور میں منعقد ہوا جس کا مقصد کرونا کی وبا سے نمٹنے کے بعد اب دوبارہ سے گوادر میں ترقیاتی اور کاروباری سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور جی بی ڈی اے کے کردار پر روشنی ڈالنا تھااجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن باقر بلال اور سیکرٹری فنانس طارق منیر کے علاوہ بڑی تعداد میں گوادر کے بلڈرز نے شرکت کی-جی بی ڈی اے پنجاب کے صدر ابرار نیازی نے کہا کہ جی بی ڈی اے ہی ہے جو گوادر کے بلڈرز اور ڈویلپرز کو اتحاد کیساتھ پچھلے پندرہ سال سے اس پلیٹ فارم پر چلا رہی ہے اور بلڈرز کے معاملات کو جی ڈی اے کیساتھ مل کر احسن طریق سے حل کرتی آ رہی ہے کنگز پارک کے ظہیر الدین ملک نے کہا کہ پاکستان میں اب ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور دیگر کاروبار کے ایک روشن دور کا آغاز ہو رہا ہے جس میں گوادر کو ایک اہمیت حاصل ہے ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم گوادر میں کام کر رہے ہیں اب ہمیں چاہئے کہ ہم مل کر اس کے ثمرات کو سمیٹنے کیلئے جدوجہد کریں ظہور وٹو جی بی ڈی اے پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری نے کہا کہ اب باتیں کرنے کا وقت ختم ہو چکا اب ہمیں مل کر عملی اقدامات اٹھانے ہونگے جن سے گوادر میں تعمیری کام کا آغاز ہو سکے جی بی ڈی اے کے پی کے کے صدر آصف جانی نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ جی بی ڈی اے دوبارہ سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر رہی ہے ہمیں مل جل کر گوادر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کرنل ہمایوں ملک نے کہا کہ اب ہمیں اپنے تمام بلڈرز کو جی بی ڈی اے کے پلیٹ فارم پر جمع کر کے پورے ملک میں گوادر اور سی پیک کے متعلق آگاہی مہم چلانی چاہئے اجلاس میں اقبال اختر، ملک شاہد، چوہدری بشارت، ملک اسحاق، چوہدری آصف، کرنل عامر، و دیگر نے بھی اسی عزم کا اظہار کیا کہ اب ہمیں محنت کر کے جی بی ڈی اے کو مظبوط بنانا چاہئے تاکہ ہم گوادر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔طارق منیر اور باقر بلال نے تجویز پیش کی کہ ہمیں جی ڈی اے کے ساتھ مل کر گوادر کی تعمیر و ترقی اور آگاہی مہم کا آغاز کرنا چاہئے جس پر اجلاس میں طارق منیر کی سراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا جو دو ہفتوں میں ایک جامع منصوبہ بندی تیار کرے گی اجلاس کے آخر میں چئیر مین جی بی ڈی اے احمد اقبال بلوچ نے آن لائن ناردرن زون کو کامیاب اجلاس پر سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم اتفاق و اتحاد سے گوادر کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اجلاس میں شہداء کربلا کے لئے فاتحہ بھی پڑھی گئی۔
گوادر بلڈرز 

مزید :

صفحہ آخر -