ٹول ٹیکس میں اضافہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر 

  ٹول ٹیکس میں اضافہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا معاملہ،ٹول ٹیکس میں اضافہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ بدھ کو درخواست محمد شریف صابر نامی شہری نے دائر کی،درخواست میں وزیر اعظم وفاقی وزیر مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ وزیراعظم عمران خان نے  اپنی الیکشن مہم کے دوران ملک کو فلاحی ریاست مدینہ بنانے کا  وعدہ کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ ٹول ٹیکس میں  اضافے سے عوام کی مشکلات  میں مزید اضافہ ہوا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو نوٹس جاری کرے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کی جانب سے ٹول ٹیکس بڑھانے کا حکم کالعدم قرار دے۔ 
ٹول ٹیکس

مزید :

صفحہ آخر -