خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ  آج دو نئے وزرا حلف اٹھائیں گے

  خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ  آج دو نئے وزرا حلف اٹھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور  (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دو نئے وزرا  آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شہرام خان تراکئی کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے جبکہ باجوڑ سے صوبائی اسمبلی کے رکن انور زیب کو بھی وزیر بنایا جا رہا ہے۔ 12 بجے دوپہر حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ شہرام خان ترکئی تیسری مرتبہ حلف اٹھائیں گے۔ صوبائی کایبنہ میں قبائلی ضلع باجوڑ سے رکن اسمبلی انور زیب بھی حلف اٹھائیں گے۔قبائلی اضلاع سے یہ دوسرے صوبائی وزیر ہونگے۔ انور زیب خان خیبر پختونخوا کے نئے ضم ہونے والے اضلاع سے 2019ئکے انتخابات میں پی کے 100 باجوڑ سے پی ٹی ا?ئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔


 
کابینہ

مزید :

صفحہ آخر -