مکھیوں اور مچھروں نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کردی

مکھیوں اور مچھروں نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کردی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مون سون بارشوں نے شہر قائد میں تباہی مچانے کے بعد اب مکھیاں اور مچھربھی شہریوں کی آزمائش کے لیے آگئے ہیں۔مون سون بارشوں کے بعد مکھیوں اور مچھروں نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، گھر ہو یا دکان ہر جگہ مکھیوں اور مچھروں کا ہی بسیرا ہے۔بارش کے بعد گندگی اور کچرے کے ڈھیر جگہ جگہ لگے ہیں اور اسی وجہ سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات بھی دیکھنے میں آرہی ہے اور فروٹ یا سبزی کی دکان ہر جگہ مکھیوں کے کامیاب وار جاری ہیں۔پھل فروشوں کے مطابق ہر جگہ مکھیوں سے پریشان ہوگئے ہیں، گاہک بھی مکھیوں کو فروٹ پر بیٹھا دیکھ کر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔دکانداروں اور پتھارے داروں نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ مکھیوں اور مچھروں کے وار سے چھٹکارا دلانے کے لیے اسپرے کیا جائے۔مکھیوں اور مچھروں نے جہاں دکانداروں کو پریشان کیا ہے تو وہاں گھر میں موجود افراد بھی محفوظ نہیں ہیں اگر اسپرے نہ کیا گیا تو نتائج بیماریوں کی صورت میں بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -