غریبوں کی چھت چھیننے سے قبل متبادل فراہم کیاجائے،سرداررحیم

غریبوں کی چھت چھیننے سے قبل متبادل فراہم کیاجائے،سرداررحیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد شر بلوچ، ڈپٹی کنوینر  سلمان فیاض، سعید راجپوت، سیکریٹری  رابطہ کمیٹی فرحان عالم اور دیگر رہنماں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ زرداری لیگ کی حکومت گزشتہ  برسوں سے قائم ہے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابقہ اور موجودہ افسران جب کروڑوں روپے رشوت لیکر بلڈر مافیاز کو نالوں کے اوپر عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دے رہے تھے تب ان حکمرانوں کی آنکھیں اس لیئے  بند تھیں کہ لوٹ کے مال میں وہ برابر کے شریک رہے، غریب لوگوں نے اپنی پوری زندگی کی جمع پونجی خرچ کرکے بچوں کے لیے چھت خریدی اور اب ان سے چھت چھینی جارہی ہے جو کہ بہت بڑی ناانصافی ہے، متاثر ہونے والے شہریوں کو متبادل جگہ اور زرتلافی نقصان دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، خدارا کراچی کے شہریوں  پر رحم کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی  کے سابق اور موجودہ افسران و وزرا کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -