بلدیاتی نمائندوں سے گاڑیاں فوری واپس لینے کا حکم جاری

        بلدیاتی نمائندوں سے گاڑیاں فوری واپس لینے کا حکم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ بلدیات سندھ نے بلدیاتی نمائندوں کے زیر استعمال گاڑیاں مدت ختم ہونے کے بعد واپس کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے بلدیاتی نمائندوں سے گاڑیاں واپس لینے کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر کے میونسپل کمشنرز، سندھ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف افسران، ٹاؤن کمیٹیز اور سیکرٹری یونین کمیٹیز کو مراسلہ جاری کر دیاہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام بلدیاتی نمائندوں کے زیر استعمال گاڑیاں فوری واپس لی جائیں، اور بغیر کسی تاخیر کے زیر استعمال گاڑیوں کی انوینٹری تیار کی جائے۔مراسلے کے مطابق بلدیاتی مدت ختم ہونے کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال غیر قانونی ہے، جو نمائندے گاڑیاں واپس نہیں کر رہے ہیں ان سے متعلق پروفارمہ تیار کیا جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام گاڑیاں محکمہ بلدیات کے ٹرانسپورٹ پول کو ویری فکیشن کے لیے بھیجی جائیں، جبکہ گاڑیوں کی حوالگی کے حوالے سے تین دن میں رپورٹ محکمہ بلدیات کو فراہم کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -