آئی پی جی گروپ کا گال  گلیڈئیٹرز سے اشتراک 

آئی پی جی گروپ کا گال  گلیڈئیٹرز سے اشتراک 

  

کراچی(پ ر) آئی پی جی گروپ نے ایل پی ایل 2020 کے لئے گال گلیڈئیٹرز کے ساتھ فرنچائز کے حصول کے لئے اشتراک کیا ہے جسے عمر اسپورٹس کے ندیم عمر نے خریدا ہے، وہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے بھی مالک ہیں جو پی ایس ایل کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک ہے۔  عمر ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر اور مالک ندیم عمر پاکستان میں کرکٹ کے ہر عمر کے ہزاروں کھلاڑیوں کو تعاون فراہم کرتے ہیں، بعض اوقات کھلاڑیوں اور ملازمین کی براہ راست مدد کرتے ہیں، جبکہ نچلی سطح پر مختلف اقسام کی سرگرمیوں کے ذریعے بھی مزید تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ عمر ایسوسی ایٹس کی سات سے آٹھ ٹیمیں ہیں جن میں انڈر 16 اور انڈر 19 کی ٹیمیں شامل ہیں، مشہور کھلاڑی بھی ان کے ساتھ ہیں جبکہ انکی خواتین کی ٹیم سال 2015 میں بے نظیر کپ بھی جیت چکی ہے جو پاکستان میں خواتین کی واحد ٹرافی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -