ٹی پی ایل ٹریکر کی رائڈر  کے ساتھ شراکت داری

ٹی پی ایل ٹریکر کی رائڈر  کے ساتھ شراکت داری

  

کراچی (پ ر)ٹریکنگ، ٹیلی میٹکس اور لوکیشن پر مبنی خدمات اور حل فراہم کرنے والی پاکستان کی معروف IoT کمپنی TPL Trakker نے تیزی سے ترقی کرنے والی ای کامرس لاجسٹکس کمپنی Rider کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ شراکت داری کے بعد TPL Trakker کی میپنگ ڈویژن TPL Maps درست اور آسان ڈلیوریز کو یقینی بنانے کے لئے Rider کی موبائل ایپلی کیشن کو تقویت فراہم کرے گی۔ TPL Maps سروے آف پاکستان سے لائسنس یافتہ پاکستان کی معروف ڈیجیٹل لوکیشن ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ پاکستان بھر میں 400 شہروں، 4.5 ملین جیو کوڈڈ پتہ جات اور 6 لاکھ کلو میٹر سڑکوں کے نیٹ ورک پر محیط لوکیشن ڈیٹا پاور ہاؤس کے طور پر TPL Maps، Rider کیلئے ایک اہم ٹیکنالوجی پارٹنر ہوگی جس نے مختصر مدت کے دوران گزشتہ برس اپنے آغاز سے چھ شہروں تک اپنے آپریشنز کو توسیع دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -