ملک اس وقت معاشی و معاشرتی طوفان میں ہے،فائق شاہ 

  ملک اس وقت معاشی و معاشرتی طوفان میں ہے،فائق شاہ 

  

کراچی(پ) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت آسمانی،زمینی اور معاشی اور معاشرتی طوفانوں کا شکار ہے، اس کی ذمہ دار  اشرافیہ اور نااہل قیادت ہے، قیادت کا بحران بڑا اور کئی گنا ہے۔جو زمین والوں پر رحم نہیں کرتا آسمان والا اس پر رحم نہیں کرتا، بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ ہو یا مہنگائی اور ناانصافی عوام در بدر اور محروم ہیں، بلدیاتی انتخابات سے اجتناب کرنے والی اشرافیہ عوامی مشکلات کی زمہ داری ہے 22 کروڑ عوام کو گھسے پٹے نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے، اورہر چوک وچوراہے میں بادشاہ بیٹھا ہے جو کام میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان، پنچاب خیبرپختونخوا، سندھ اور خصوصاً کراچی حکمرانوں کی کرپشن، نااہلی، مفاداتی سیاست کا شکار ہے لوگ سیلابی پانی اور جان لیوا مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دئیے گئے۔لوگوں کا گھر بار، فصلیں کاروبار سب چھن چکا ہے مگر 12 سال سے حکمرانی کرنے والے غفلت میں مبتلا ہیں اس موقع پر ایک بڑا ریلیف ہی ملک کو بچا سکتا ہے مگر قیادت سے مایوسی سب سے بڑی وجہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -