آسٹریلین جی ڈی پی میں دوسری سہ ماہی کے دوران 7  فیصد کمی

آسٹریلین جی ڈی پی میں دوسری سہ ماہی کے دوران 7  فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا نے کہا ہے کہ رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران اس کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 7  فیصد کمی ہوئی جو 62 سال کی کم ترین سطح  اور  اس کی وجہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن ہے۔آسٹریلوی قومی ادارہ برائے شماریات کی بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن سے دوسرے ملکوں کی طرح آسٹریلین معیشت بھی سخت متاثر ہوئی، انھوں نے بتایا کہ رواں سال اپریل سے جون کے عرصے میں مجموعی قومی پیداوار میں 7  فیصد کمی ہوئی جو 1959ء میں ریکارڈ رکھنے سے اب تک کی سب سے زیادہ کمی ہے۔پہلی سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی میں کمی کی شرح 0.3  فیصد رہی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال دوسری سہ ماہی میں ہونے والی کساد بازاری 30 سال کے عرصے میں پہلی ملکی کساد بازاری ہے، اس دوران ملک میں مختلف مدوں میں بے روزگاری کے فوائد حاصل کرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 41.6  فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مزید :

کامرس -