ٹی پی ایل ٹریکرکاخدمات کی فراہمی کیلئے رائیڈر کے ساتھ معاہدہ

ٹی پی ایل ٹریکرکاخدمات کی فراہمی کیلئے رائیڈر کے ساتھ معاہدہ

  

لاہور(پ ر)ٹریکنگ، ٹیلی میٹکس اور لوکیشن پر مبنی خدمات اور حل فراہم کرنے والی پاکستان کی معروف IoT کمپنی TPL Trakker نے تیزی سے ترقی کرنے والی ای کامرس لاجسٹکس کمپنی Rider کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ شراکت داری کے بعد TPL Trakker کی میپنگ ڈویژن TPL Maps درست اور آسان ڈلیوریز کو یقینی بنانے کے لئے Rider کی موبائل ایپلی کیشن کو تقویت فراہم کرے گی۔ TPL Maps سروے آف پاکستان سے لائسنس یافتہ پاکستان کی معروف ڈیجیٹل لوکیشن ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ پاکستان بھر میں 400 شہروں، 4.5 ملین جیو کوڈڈ پتہ جات اور 6 لاکھ کلو میٹر سڑکوں کے نیٹ ورک پر محیط لوکیشن ڈیٹا پاور ہاؤس کے طور پر TPL Maps، Rider کیلئے ایک اہم ٹیکنالوجی پارٹنر ہوگی جس نے مختصر مدت کے دوران گزشتہ برس اپنے آغاز سے چھ شہروں تک اپنے آپریشنز کو توسیع دی ہے۔ پہلے مرحلے میں Rider نے TPL Maps Navigation App (Android اور iOS پر دستیاب ہے) کو اپنی Drive4Rider ایپ سے منسلک کیا ہے۔ اس کے بعد وہ بیس میپس اور دیگر لوکیشن بیسڈ خدمات کو اپنے پلیٹ فارم اور ”Rider - Smart Deliveries“ ایپ میں ضم کریں گے۔ Rider ایک مارکیٹ کا اختراع کنندہ ہے۔

، یہ

 صارفین کو ان کی دہلیز پر بروقت ڈلیوریز یقینی بنانے کے لئے جدید ترین روٹ آپٹمائزیشن کو بروئے کار لا رہا ہے جو مارکیٹ میں ایک اہم چیلنج ہے۔ TPL Trakker کے تازہ ترین ڈیٹا، پیمائش اور واضح مقامی نکتہ نظر کے وسیع پول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ شراکت داری Rider کی مسلسل ترقی اور کامیابی میں مدد فراہم کرے گی۔ COVID-19 وباء کے آغاز کے بعد سے صارفین کی ایک بڑی تعداد لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والوں سے زیادہ توقعات وابستہ ہونے کی وجہ سے اپنی ریٹیل ضروریات کو آن لائن پورا کر رہی ہے۔ کمپنی نے انتہائی مسابقتی ڈیجیٹل شعبہ میں اپنے مشن کو تیز کرنے اور بروقت ڈلیوریز کے لئے TPL Trakker کی لوکیشن بیسڈ خدمات (ایل بی ایس) کو قابل پیمائش، موثر اور مہارت حاصل کرنے کے لئے منتخب کیا۔ 

 پاکستان میں اسٹارٹ اپس اور قائم شدہ کاروباروں کی ایک نمایاں تعداد اپنے اثاثوں میں لوکیشن کو فعال کرنے کیلئے TPL Trakker کی LBS APIs کی جانچ اور انتخاب کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل اور فزیکل دائرہ کار کو پُر کرنے کے لئے لوکیشن اہمیت کی حامل ہے۔ ان معروف برانڈز میں Telenor، Jazz، Bykea، foodpanda، Eat Mubarak اور اور MiRyde شامل ہیں۔ TPL پاکستان میں ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل خدمات کی اگلی نسل کو موثر طریقے سے تقویت فراہم کر رہا ہے اور جدید IoT حل کے ذریعے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ 

 شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے TPL Trakker کے CEO سرور علی خان نے کہا کہ لوکیشن بیسڈ خدمات کامیاب جدید لاجسٹکس آپریشنز کا اصل مرکز ہیں۔ لاجسٹکس کے شعبہ میں Rider کی توسیع اور انتہائی مسابقتی مارکیٹ کے ساتھ اس کی LBS ضروریات زیادہ پیچیدہ اور مشکل ہو گئی ہیں اور یہاں ہماری لوکیشن بیسڈ خدمات ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے انتہائی موافق ہیں۔ ہمیں اپنی جدید خدمات کے ساتھ Rider کی مستقل ترقی میں تعاون پر فخر ہے۔ ہمارے ڈیٹا کی طاقت، تکنیکی کارکردگی، کم لاگت اور مجموعی طور پر صارفین کی معاونت کا بین الاقوامی اور مقامی برانڈز کو اپنے ترجیحی ایل بی ایس پارٹنر کے طور پر منتخب کرنے میں اہم کردار ہے۔ 

 Rider کے CEO سلمان الانہ نے کہا کہ  Rider کے ساتھ ہم پاکستان میں لاجسٹکس کے انتہائی پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں اور ملک بھر میں اپنے صارفین کے لئے معروف ایپلی کیشنز اور ماہرین کی ٹیم کی خدمات کو استعمال کرتے ہوئے زبردست صلاحیتیں لا رہے ہیں۔ ہم نے TPL Trakker کی لوکیشن بیسڈ خدمات کا جائزہ لیا ہے اور انہیں اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے انتہائی موزوں پایا ہے کیونکہ ہم نئے خطوں تک اپنی کوریج کو مزید توسیع دے رہے ہیں۔ ہم مستقبل میں اس تعاون کے اثرات کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ 

OOO

مزید :

کامرس -