ملتان: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان 

ملتان: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقے گھنٹہ گھر آفتاب احمد سے تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے شیر(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
 شاہ پل اللہ دتہ کے ڈرائیور کاشف سے ملزم عباس وغیرہ نے روک کراسلحہ کے زور پر ٹریکٹر ٹرالی و موبائل سمیت نقدی مالیت8لاکھ10ہزار لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے غلام مصطفی سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل و نقدی اور موبائل مالیت87ہزار لیگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے مال پلازہ محمد ذیشان کی دوکان سے29موبائل مالیت11لاکھ58ہزار، کچہری روڑ ظفر اقبال، جھکڑ پورمحمد خرم، تھانہ ممتازآباد کے علاقے بستی الہ آباد محمد قاسم، تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی ماجد رضا،تھانہ بی زیڈ کے علاقے واپڈا ٹاون شہزاد،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ای بلاک یاسر اقبال، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے آغا پورہ شیخ زاہد روف، بشیر آباد سے محمد سرور کی موٹرسائیکلیں، غوث آباد عامر علی کی دوکان سے الیکٹرونکس سامان و نقدی 97ہزار، جناح پارک عدنان ودیگر افراد کے 18 موبائل، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین آگاہی محمد ابراہیم ودیگر افراد کے 5موبائل، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے عائشہ مغیث کیگھر سے پرائز بانڈز مالیت14لاکھ، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے لکڑمنڈیاقبال حسین کی جیب سے موبائل مالیت51ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے جامعہ مسجد کے باہر سے محمد سجاد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔
نقصان