مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق‘ درخت سے جھولتی لاش برآمد 

مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق‘ درخت سے جھولتی لاش برآمد 

  

ملتان + کہروڑ پکا + رحیم یارخان (وقائع نگار‘ نمائندہ خصوصی‘ بیورو رپورٹ) تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے 22 سالہ نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ بستی حسین آباد شجاعباد کا رہائشی محمد طارق کی لاش رکن ہٹی کے قریب درخت سے جھولتی ہوئی(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 ملی ہے،جس کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ گئی۔جہنوں نے  نوجوان کی نعش درخت سے اتار کراپنے قبضے میں لی۔اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے،پولیس کے مطابق متوفی ذہنی مریض تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق منظر عام پر لائے جائے گے۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے خودکشی کی کوشش کرنے والا 18سالہ نوجوان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیاہے۔ عثمان آباد کا رہائشی عبدالوہاب اپنی بہن سے لڑائی کرنے کے بعد  زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے چوہے مارگولیاں کھالی جس کی حالت غیر ہونے پر ریسکیو 1122 کی مدد سے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا، چوکی پولیس نے متعلقہ پولیس کو اطلاع دی،متعلقہ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کرنے کے بعد واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں پانچ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ موضع بیٹ کیچ کا رہائشی زوہیب گھر کے باہر لگے ہوئے بجلی کے پول سے ٹکرانے سے کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں زوہیب بری طرح جھلس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچے کی نعش تحویل میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے جبکہ کرنٹ لگنے سے 25سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا نواحی علا قہ چاہ پیرے والا میں 25سالہ نو جوان عبد البا سطٹو کہ مشین پر گھاس کاٹ رہا تھا کہ ٹو کہ مشین میں اچا نک کرنٹ آ گیا کرنٹ لگنے سے عبد البا سط نیچے گر گیا اہل علا قہ نے 1122ریسکیو کو کال کی انہوں نے پہنچ کر سی پی آر پر فام کیا مگر وہ جا نبر نہ ہو سکا نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ گھر کی خراب ہوجانے والی بجلی کی مین سپلائی لائن ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث 38سالہ شخص دم توڑگیا۔  ٹبہ قادر آباد کارہائشی38سالہ محمد وسیم اپنے گھر کی خراب ہوجانے والی بجلی کو مین سپلائی لائن سے ٹھیک کررہاتھا کہ اچانک کرنٹ لگنے کے نتیجہ میں موقع پر ہی دم توڑگیا۔ ریسکیو عملہ نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی۔ سڑک کراس کرنے والی 70سالہ معمر خاتون کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے کچل ڈالا‘ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگئی‘ چند روز قبل راجن پور کی رہائشی70سالہ برکتی مائی سڑک کراس کررہی تھی کہ اسی دوران گزرنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے کچل ڈالا شدید زخمی ہوجانے پر معمربرکتی مائی کوطبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 70سالہ برکتی مائی طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے میں  ٹریفک حادثہ کے دوران  زخمی ہونے والے تین افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق عمران کالونی کا رہائشی 55سالہ نیک محمد،50سالہ فداھسین اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اوچ شریف روڑ سے جارہے تھے کہ سامنے سے ا?نے والی تیزرفتار موٹرسائیکل سے ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں نیک محمد، فداحسین اور غلام عباس شدید زخمی ہوگئے، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مدد سے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر داخل کروایا گیا اور واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -