علی پور: غربت سے تنگ خاتون کی بچوں سمیت خود کشی کی کوشش 

علی پور: غربت سے تنگ خاتون کی بچوں سمیت خود کشی کی کوشش 

  

علی پور(نمائندہ پاکستان)غربت سے تنگ خاتون نے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی ہے،ہیڈپنجند پر تعینات پولیس نے بروقت بچالیا، تفصیل کے مطابق بستی (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

سونترہ موضع باز والہ کی رہائشی شاہانہ بی بی زوجہ غلام فرید جو گھریلوحالات اورغربت کی وجہ سے تنگ تھی۔ پریشانی کی حالت میں اپنے بچوں فہمیدہ بعمر13سال،علیشاہ بعمر11سال، عمارہ بعمر8سال،سانول بعمر7سال،راول بعمر6سال،یونس بعمر4سال،احسن بعمر3سال،جویریہ بعمر2سال، امان فاطمہ بعمرایک سال سمیت خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ہیڈپنجند پر تعینات پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچا لیااورخودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔ خاتون کو ورثاء کے سپرد کردیاگیاہے۔

کوشش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -