گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  صادق آباد میں ہنرمند نوجوانوں کے  لئے ای روز گار کورس کی آن لائن  رجسٹریشن شروع‘ 15 ستمبر سے کلاسیں 

 گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  صادق آباد میں ہنرمند نوجوانوں کے  لئے ...

  

صادق آباد(نامہ نگار)گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ صادق آباد میں ہنر مند نوجوان وژن کے تحت ای روز (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

گار کورس کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے طلباء فری آن لائن ٹریننگ حاصل کر کے بطور فری فری لانسر گھر بیٹھے باعزت روزگار کما سکیں گے،ان خیالات کا اظہار پرنسپل زنیرہ ارشد گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ صادق آباد نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ صادق آباد میں ای روزگار ٹیکنیکل کورس کیلیے لگائے گئے کیمپ کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ ای روزگار ٹیکنیکل کورس کے افتتاحی کیمپ میں 2 درجن سے زائد طلباء،طالبات کی آن لاین رجسٹریشن کی گئی،درخواست جمع کروانے کی آخری  تاریخ 10 ستمبر ہے جبکہ آن لائن کلاسز کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر 2020 سے کردیا جائے گا، طلباء فری آن لائن ٹریننگ حاصل کر بطور فری لانسر گھر بیٹھے باعزت روزگار کما سکیں گے۔انہون نے مزید کہا کہ یہ کورس وزیر اعظم عمران خان کے ہنر مند نوجوان وژن کے تحت TEVTA کے زیر انتظام شروع کیا جارہا ہے اور اس کورس کے تحت تجربہ کار اساتذہ طلباء کو دنیا کی معتبر ترین فری لانسنگ ویب سائٹس پر کام کرنے اور آن لائن روزگار کمانے کی فری ٹرینگ مہیا کریں گے جس میں طلباء و طالبات دونوں داخلہ لے سکتے ہیں۔طلبائآن لائن رجسٹریشن کیلیے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے صاد ق آباد سے رہنمائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -