کراچی میں نالوں کی نہیں بلکہ نااہل قیادت  کی بھی صفائی ضروری‘ مسز شاہدہ احمد

 کراچی میں نالوں کی نہیں بلکہ نااہل قیادت  کی بھی صفائی ضروری‘ مسز شاہدہ ...

  

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 کا دورہ کراچی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔کراچی کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا ء نہیں چھوڑجاسکتا۔ وزیراعظم کا دورہ اس کاواضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں طو فانی بارشوں کے نتیجہ میں جانی ومالی نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ قومی معیشت میں کراچی کا بنیادی کردار ہے۔ ملک وقوم کی بدقسمتی ہے کہ سیلابی پانی کی گزرگاہوں پر بھی قبضہ مافیا نے قبضہ کررکھاہے جس کی وجہ سے پورا کراچی بارش کے پانی میں ڈوبا ہواہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں صرف نالوں کی نہیں بلکہ نااہل قیادت کی بھی صفائی کی ضرور ت ہے۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -