فری کورسز: ٹیوٹا کالجز میں آگاہی مہم شروع

   فری کورسز: ٹیوٹا کالجز میں آگاہی مہم شروع

  

 بہاول پور+ جام پور (بیورورپورٹ‘ نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب ای (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

روزگار سکیم کے تحت ٹیوٹا پنجاب اور عالمی سطح کی مشہور آن لائن ویب سائیٹ ایمازون کے مابین ہونے والے ایم آئی یو کے تحت آن لائن فری کورسز کی پنجاب بھر کے ٹیوٹا کالجز میں آگاہی مہم شروع کردی گئی۔ بہاول پور میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کی جانب سے بھی شہر کے مختلف سماجی حلقوں میں آن لائن فری کورسز  کی آگاہی مہم جاری ہے۔ کالج انتظامیہ نے وکلا اور کاروباری حلقوں سمیت عام شہریوں اور طالبات کو آن لائن فری کورسز کی آگاہی بارے پیمفلٹ تقسیم کیئے اور آن لائن مختلف فورم کو استعمال میں لاتے ہوئے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین سمیرا صالحہ کا بتانا تھا کہ چئیرمین ٹیوٹا علی سلمان، سی ای او ٹیوٹا اختر بھروانہ اور زونل منیجر ٹیوٹا ساوتھ قاضی اسد کی سربراہی میں آن لائن فری کورسز بارے آگاہی فراہم کرنے کی مہم شروع کردی گئی ہے جس کے تحت کم از کم پندرہ سال اور زیادہ سے زیادہ کسی بھی عمر کے مرد و خواتین آل لائن فری کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ انکا بتانا تھا کہ یہ کورسز تین ماہ کے عرصہ کے لیئے ہونگے جس میں رجسٹر ہونے والوں کو ایمازون جیسی ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ رجسٹر ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف اشیا کی فروخت کے لیئے رسائی فراہم کرنا سیکھایا جائے گا اور حکومت کے ویزن کے مطابق عوام الناس کو خود کفیل بنانے کے لیئے انہیں روزگار فراہم کیا جاسکے۔ پرنسپل کا بتانا تھا کہ ٹیوٹا پنجاب نے اس مقصد کی تکمیل کے لیئے ماہر ٹیکنیکل اسٹاف کو بھی ہائر کیا ہے جو رجسٹر ہونے والوں کو آن لائن کاروبار سے متعلق تمام ٹیکنیکس اور معلومات فراہم کریں گے۔ جام پور سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب حکومت فنی تعلیم کے فروغ اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔  یہ بات ڈسٹر کٹ منیجر ٹیوٹا انجینئر ظہو ر احمد بلوچ نے ٹیکنیکل کالج کے دورہ کے موقع پر پرنسپل کو ہدایت دیتے ہوئے کہی۔  انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ڈیرہ اور راجن پور کی پسماندگی کے خاتمہ اور نوجوانوں کو ہنر مندکی تعلیم دینے کے لیے کئی اقدامات کر رہے ہیں۔ اساتذہ کرام تمام تر صیلاحیتوں کو بروکار لائیں۔ کہ چیرمین اور سی ای او پنجاب ٹیوٹا کی ہدایت پر راجن پور اور ڈیرہ دونوں اضلاع کے ایف ایس سی۔ ائی ایس سی وتین سالہ کمپوٹر ہولڈرکیلے  تین ماہ کے شارٹ کورسز شروع کیے جارہے ہیں۔بارہ ستمبر داخلہ کے خواہش مند امیدوار داخلہ لے سکتے ہیں پندرہ ستمبر سے ان لائن کلاسز شروع ہو جانگی۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ کا کورس مکمل کرنے والے بیرون ممالک خلیجی ریاست۔ سعود ی عرب اور دیگر ملکوں میں باعزت روزگار کماکرکے ملک کا نام روشن کر سکیں گے۔

آگاہی مہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -