ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کا میپکو آفس کا دورہ‘ صارفین سے ملاقاتیں 

  ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کا میپکو آفس کا دورہ‘ صارفین سے ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے عوام کی شکایات پر میپکو آفس کا دورہ کیا۔ دفتر میں موجود صارفین سے بلز میں اضافی یونٹ اور دیگر شکایات سنیں۔انہوں نے ایکسیئن میپکو ممتاز احمد سولنگی سے بھی ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کے سامنے عوامی شکایات اور مسائل رکھے۔ایم پی اے نے دفتر کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ اکثریت علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے۔بلوں میں اضافی یونٹ کی بھی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ایکسئین میپکو ان معاملات کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -