ملی بھگت: ڈاکو پیشی کے بعد فرار‘ پولیس آپریشن‘ ملزم دوبارہ گرفتار 

  ملی بھگت: ڈاکو پیشی کے بعد فرار‘ پولیس آپریشن‘ ملزم دوبارہ گرفتار 

  

 بارہ میل (نامہ نگار)متعدد وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو کبیروالا میں عدالتی پیشی کے بعد تھانہ بارہ میل کے ملازمین کی ملی بھگت سے فرار ہوگیا،پولیس تھانہ بارہ میل نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر دوبارہ گرفتار کرلیا،پولیس ملازمین نے بھاری رشوت کے عوض ملزم (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کو فرار کروایا، تفصیل کے مطابق تھانہ بارہ میل گرفتار ڈاکو ذیشان عرف کالو سکنہ ونوئی پل جو پورے ضلع کے تھانوں کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا کو پولیس تھانہ بارہ میل 392مقدمہ میں کبیروالا عدالت میں پیش کیا جہاں پر عدالت نے اسے جوڈیشل کردیا پیشی پر موجود تھانہ بارہ میل کے ملازمین نے ڈاکو کے ورثاء سے مبینہ طور پر ڈیل کرکے ڈاکو فرار کروا دیا جس پر ایس ایچ او بارہ میل کو واقعہ کا علم ہوا تو ایس ایچ او بارہ میل نے ڈاکو کی دوبارہ گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھا پے مارنا شروع کردیے بالا آخر رات گئے بڑی مشکل سے ملزم گرفتار ہوگیا،باوثو ق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکو کو عدالتی پیشی کے بعد بھاری رشوت کے عوض فرار کیا گیا ہے،واضح رہے جس دن ڈاکو کو عدالت نے جوڈیشل کیا تھا اس کے ساتھ دو اور ساتھی بھی تھے، فرار ہونے پر دوسرے دن تینوں کو جوڈیشل کیا گیا ہے پہلے دن دو ملزمان کو پولیس تھانہ بارہ میل واپس تھانے میں لے آئی تھی تاکہ تیسرا گرفتار ہو تب جوڈیشل کریں،جب مؤقف جاننے کے لیے ترجمان پولیس خانیوال سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ ایساکوئی واقعہ پیش نہیں آیا،پولیس ملازم نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزم کو بھاری رشوت لے کر فرار کروایا گیا ہے اور بعد میں بات اعلی افسران کے نوٹس میں آنے پر رات گئے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -