بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے سنٹرلائزڈ داخلہ پالیسی فائنل 

 بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے سنٹرلائزڈ داخلہ پالیسی فائنل 

  

ملتان(سٹاف  رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد پر داخلوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کر دیا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بی ایس آنرز میں داخلوں کے لئے سنڑلائزڈ داخلہ پالیسی جاری کر دی۔تفصیل کے مطابق ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں میں بی ایس آنرزمیں داخلوں کی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈیپارٹمنٹ کی (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

بنیاد پر داخلوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘بی ایس آنرزمیں داخلوں کے لئے سنڑلائزڈداخلہ پالیسی جاری کردی گئی ہے،بی ایس آنرزمیں داخلوں کے لئے سنٹرلائزڈمیرٹ تشکیل ہوگا.یونیورسٹیزداخلوں کے لئے ایک ہی پراسپکٹس جاری کرنیکی پاپندہوں گی،طلباء کومختلف شعبوں میں داخلوں کے لئے ترجیحی فہرست کی نشاندہی کرنا ہوگی،امیدواروں کو5ڈیپارٹمنٹ کوترجیحات میں شامل کرنیکاآپشن دیاجائیگا۔علاوہ ازیں ہائرایجوکیشن یونیورسٹیوں کو ایڈمیشن سسٹم کی تیاری میں معاونت فراہم کرے گا،تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، ریکٹرز کو نئی پالیسی جاری کر دی گئی ہے اور اس  پرعمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -