گلن مائنر میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں   ایکڑ اراضی زیر آب‘ متاثرین کا احتجاج

    گلن مائنر میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں   ایکڑ اراضی زیر آب‘ متاثرین کا احتجاج

  

 صادق آباد(نامہ نگار)گلن مائنر میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی،‘تفصیل کے مطابق گزشتہ (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

روز گلن مائنر میں چک 199پی کے قریب 30فٹ شگاف پڑ گیا جس سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی اور ظفر وڑائچ،ریاض احمد سمیت متعدد افراد کے گھر وں اور ڈیروں کو شدید نقصان پہنچا،شگاف پڑنے کی اطلاع محکمہ انہار کو دی گئی مگر نہ تو محکمہ انہار کی طرف سے شگاف پر کیا گیا اور نہ ہی نہر کے پانی کو بند کیا گیا جس پر علاقہ کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کوپر کیا کاشتکاروں ظفر وڑائچ،ریاض احمد،افتخار،شفیق احمد،مظہر اقبال،عدیل احمد شاہد محمود،فاروق احمد ریاض احمد،طاہر محمود،مطلوب احمد ویگر نے کہاکہ گلن مائنر میں شگاف تقریبا پچھلی رات 10بجے کے قریب پڑا لیکن اگلے روز 5بجے تک محکمہ انہار کی طرف سے شگاف کو پر کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس سے ہمارا شدید نقصان ہوا ہمارے گھروں اور ڈیروں کی دیواریں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ صرف اور صرف محکمہ انہارکے عملہ کی نااہلی ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -