نوجوان لڑکی کا خاتون پر چھری سے حملہ
گگو منڈی(نامہ نگار)70سالہ بوڑھے سے شادی کی خواہش پر نو جوان لڑکی نے اس کی بیوی پر چھریاں چلا دیں۔(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 187۔ای بی کے رہائشی اکرم مسیح کے مبینہ طور پر 18سالہ دوشیزہ مسماۃ)ث) سے تعلقات تھے اور دونوں آ پس میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن اکرم مسیح کی بیوی رانی بی بی اس شادی میں رکاوٹ تھی جس پر طیش میں آ کر گزشتہ روز مسماۃ (ث)نے رانی بی بی پر چھری سے حملہ کر دیا اور اس کی گردن اور پیٹ پر متعدد مہلک وار کیے مضروبہ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
حملہ