حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیاں  ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ ساجد علی نقوی

 حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیاں  ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ ...

  

 وہاڑی(بیورو رپورٹ، نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ محسن انسانیت نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت امام حسین ؓ نے زبردستی مسلط (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

کی جانے والی حکمرانی کو ماننے سے انکار کردیا تھا اسلامی اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق سمیت شہریوں کی آ زادی کی نفی پر مبنی جابرانہ نظام کو تسلیم نہیں کیا اوپرے کلچر اور تہذیب کو ٹھکرادیا اصلاح امت،نیکی کو پھیلانے اور برائی کو مٹانے کیلئے مدینہ سے ہجرت اختیار کی انہوں نے کہا کہ یزید کا دور ایسا تھا کہ احکام اسلام کو کھلونا بنا کر اطاعت خداوندی کو ترک کرکے شیطان کی پیروی کو اپنا نصب العین بنا کر قرآنی احکامات اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں تحریف کرکے بدعتیں زندہ کرکے فحاشی وعریانی کو فروغ دیتے ہوئے قومی خزانے کو اپنے ذاتی و حکومتی مفادات اور مقاصد کیلئے استعمال کرکے دین الہی میں تبدیلی کی جارہی تھی شریعت محمدی کا حلیہ بگاڑا جارہا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملت جعفریہ وہاڑی کے رہنما محمد علی جعفری کے نام اپنے پیغام کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ امام حسین نے کربلا کے سفر کے دوران اپنے قیام کے اغراض و مقاصد کیبارے میں واشگاف انداز سے اظہار کیا اور دنیا کی اس غلط فہمی کو دور کیا کہ آپ  ذاتی اقتدر کے حصول کیلئے عازم سفر نہ ہوئے ہیں 

ساجد علی نقوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -