بارش: انتظامیہ ان ایکشن‘ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا سلسلہ تیز

 بارش: انتظامیہ ان ایکشن‘ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا سلسلہ تیز

  

ملتان + عبدالحکیم + قطب پور (نیوز رپورٹر‘ سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار)  بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا،انتظامیہ نے نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکال دیا‘ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح عبدالحکیم و مضافاتاتی علاقہ جات میں بارشوں کاسلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا عوام (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

الناس کے مطالبے پر مقامی ٹاؤن انتظامیہ نے کچاکھوہ روڈ و دیگر نشیبی مقامات سے سکر مشین کی مدد سے بارش کا جمع شدہ پانی نکلا دیاہے تاہم کچرا و پھسلن بدستور برقرار ہے۔ جبکہ ٹڈی دل حملے کے بعد بارشوں نے فصلیں تباہ کردیں کاشتکاروں کو حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف پیکج نہ مل سکا۔گندم کی طرح کپاس کا بحران بھی پیدا ہوگا جس سے صنعتی پیداوارمیں کمی ملک ملکی معشیت کمزور ہو گی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور کاشتکاروں کو امدادی پیکج دیں ان خیالات کا اظہار پیر خالد شاہ کھگہ ضلعی جنرل سیکریٹری پاکستان کسان اتحاد نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔جس کا نقصان امیر سے لے کر غریب طبقے تک پڑے گا۔گھر گھر بھوک ناچ رہی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سیمطالبہ کیا کہ فوری طور پر زراعت کے استحکام کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کریں۔ اس کے علاوہ تاجر اتحاد ٹمبر مارکیٹ کے صدر مغیث شہزادہ بھٹو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے انتظامیہ قبل از وقت اقدامات کرے اور جتنا ممکن ہو سکے کھڑی فصلوں اور آبادی کو بچایا جائے اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شہریوں سے بھی التجا ء  کی کہ قدرتی طور پر آنیوالی مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں انہوں نے سیلابی صورتحال پر بھی انتظامی مشینری سے قبل از وقت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

بارش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -